• news

پرویز خٹک جو پارٹی چھوڑ دیں اس پر الزامات لگانا شروع کر دیتے ہیں: بھائی لیاقت خٹک

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) نوشہرہ کے علاقے مانکی شریف میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں جے یو آئی کے رہنما لیاقت خٹک نے کہا کہ میرا بھائی پرویز خٹک عوامی رابطہ مہم میں بڑے بڑے دعوے کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرویز خٹک کہتا ہے کہ اْن کے سوا کسی نے صوبے میں ایک اینٹ تک نہیں لگائی۔ جے یو آئی رہنما نے کہا پرویز خٹک جس پارٹی کو بھی چھوڑتے ہیں، اْن کے خلاف الزامات لگانا شروع کر دیتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن