خیبرپی کے عوام کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا گیا: پرویز خٹک
نوشہرہ (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے خیبرپی کے کے عوام کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔ نوشہرہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا بانی تحریک انصاف سمیت مولانا، زرداری اور شریفوں نے عوام کو ہمیشہ امید دی اور سبز باغ دکھائے، عوام آٹھ فروری کو ووٹ کی پرچی سے ان کا احتساب کریں گے۔انہوں نے کہا عوام کے وسائل ان سب نے دونوں ہاتھوں سے لوٹے، میرا دامن صاف ہے اور میں نے 40 برسوں تک عوام کی بے لوث خدمت کی، بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے برخلاف خیبرپی کے کے غریبوں کے لیے صحت کارڈ سکیم شروع کی۔ نگرانوں نے غریب عوام سے صحت کارڈ کی سہولت ختم کردی۔