پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا دوسرا نام نوازشریف ہے: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی این اے 115، پی پی 141 کے امیدوار عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی عوام کی خوشحالی کا دوسرا نام ہے۔ مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آتی ہے پاکستان ترقی کی منازل طے کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف انتخابی کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع شیخوپورہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے۔ شیخوپورہ کے عوام نے ہمیشہ نواز شریف کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ انتخابات میں بھی شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے حیلے بہانے کر رہی ہے۔ 8فروری کو الیکشن کا معرکہ (ن) لیگ بھرپور طریقے سے جیتے گی۔ انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری سیاسی نابالغ ہے اور وہ اپنے قد سے بڑی باتیں کرکے نوجوانوں کو گمراہ نہیں کر سکتے۔