• news

سپیشل سیکرٹری آصف حسین کو سیکرٹری الیکشن کمشن کا اضافی چارج دے دیا گیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری الیکشن کمشن عمر حمید کے مستعفی ہونے کے بعد سپیشل سیکرٹری آصف حسین کو سیکرٹری الیکشن کمشن کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ آصف حسین اس وقت سپیشل سیکرٹری ون کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آصف حسین سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی عدم موجودگی میں بطور سیکرٹری خدمات انجام دیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سیکرٹری الیکشن کمشن عمر حمید خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔  ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے تا حال سیکرٹری الیکشن کمشن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن