• news

فیض آباد دھرنا: تحقیقاتی کمشن نے مدت ایک ماہ بڑھانے کی درخواست دیدی

اسلام آباد (نیٹ نیوز) فیض آباد دھرنا کے تحقیقاتی کمشن نے تحقیقاتی مدت ایک ماہ تک بڑھانے کی درخواست دے دی۔ تحقیقاتی کمشن کی جانب سے درخواست سپریم کورٹ آف پاکستان کو بھجوائی گئی ہے، کمشن نے سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید ضمیر الحسن کو طلب کر لیا، کمشن نے سابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر ندیم کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔کمشن نے سابق سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو بھی مدعو کر لیا، تمام افراد کو 9 اور 10 جنوری کو طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے، سابق وفاقی سیکرٹری داخلہ ارشد ندیم نے بھی اپنا بیان قلمبند کرا دیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو بھی دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن