• news

نواز شریف کا فیصلہ محفوظ، پرویز الہی کی اپیل مسترد ، شہباز شریف ، میاں اظہر سمیت درجنوں کاغذات منظور

 لاہور+ اسلام آباد + کراچی (خبرنگار+نوائے وقت رپورٹ)  عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف ایپلٹ ٹریبونلز میں سماعتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ایپلیٹ ٹربیونل نے حلقہ این اے 130 سے میاں نوا شریف کے کاغذات منظورہونے کے خلاف اپیل پردلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔کراچی کے حلقہ این اے 242 سے شہباز شریف کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ مسعود خان مندوخیل کی اپیل مسترد کر دی ہے۔  پرویز الٰہی ،مونس الٰہی اور قیصرہ الٰہی کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی۔حلقہ این اے 129 سے تحریک انصاف کے میاں اظہر کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے الیکشن ٹربیونل نے علی امین کی این اے 44، پی کے 112 اور 113 پر الیکشن لڑنے کے لئے اپیلیں منظور کر لیں۔ کراچی کے حلقہ این اے 223 بدین سے سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور انکی اہلیہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں خارج کر دی گئیں۔ کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ کراچی کے حلقے پی ایس 108 سے سنی تحریک کے سابق سربراہ ثروت اعجاز قادری کو الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا۔ لاہور کے حلقہ پی پی 150 سے پاکستان تحریک انصاف کے عباد فاروق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔  اپیل مسترد کر دی۔ کوئٹہ سے این اے 264 سے پیپلزپارٹی کے جمال رئیسانی کے کاغذات بھی مسترد کر دیئے گئے۔ حلقہ پی پی 160 سے پی ٹی آئی کے عاطف ایوب میو اور عمارعلی جان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے ریمارکس دیئے کہ ایک بات ذہن میں رکھیں عدالت کھلے دل کے ساتھ بیٹھی ہے، ہم کسی امیدوار سے متعلق کوئی مائنڈ بنا کر نہیں آئے، آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کر رہے ہیں۔ ادھر پی ایس125 سے پی ٹی آئی کے محمد فاروق کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔ پی ایس116 سے تحریک انصاف کے  امجد خان، پی ایس118 سے حسن زیب اور عبدالقیوم جبکہ پی ایس 63 حیدر آباد سے تحریک انصاف کی آرزو فیصل کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ایپلیٹ ٹریبونلز نے این اے 66 اور پی پی 36 وزیر آباد سے محمد احمد چٹھہ اور فیاض احمد چٹھہ ، این اے 71 سے حافظ حامد رضوان کے کاغذات نامزدگی منظور ، این اے 108 فیصل آباد سے صاحب زادہ محبوب سلطان،این اے 116 شیخوپورہ سے پی ٹی آئی امیدوار خرم منور منج کی اپیل منظور ہوگئی ،قصور کے این اے 133 سے سردار ہارون احمد علی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے، پی پی 55 سے ارسلان حفیظ ،پی پی 139 شیخوپورہ سے اعجاز حسین ،پی پی 160 سے تحریک انصاف کے عمار علی جان ،پی پی 167 سے ملک ظہیر،پی پی 175 قصور سے مسز مزمل مسعود بھٹی ،پی پی 177سے مہر محمد سلیم اورپی پی 178سے بیرسٹر شاہد،مسعود جٹ  کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں۔ گوجرہ سے این اے 105 اور پی پی 120پر حاجی محمد اسحاق اور تحریک انصاف کے امیدواراسامہ حمزہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔ سیالکوٹ سے پی پی 47 سے تحریک انصاف کے میاں حسن شکیل ایڈووکیٹ کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔این اے 74 سیالکوٹ سے بریگیڈئر (ر) محمد اسلم گھمن کے کاغذات بھی جسٹس شکیل احمد پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل نے منظور کر لئے۔پی ٹی آئی کے امیدوار ظفر علی شاہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ خواجہ سرا نایاب علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ دوہری شہریت کی بنیاد پر امیدوار ملک عامر کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ حلقہ پی ایس 125 سے  محمد فاروق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔ پی ایس116 سے تحریک انصاف کے امیدوار امجد خان، پی ایس118 سے پی ٹی آئی کے حسن زیب اور عبدالقیوم جبکہ پی ایس 63 حیدر آباد سے تحریک انصاف کی آرزو فیصل کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔  سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل نے پی ایس 116 حسنہ ندیم کی اپیل منظورکرلی،پی ایس 116 سے امیدوار امجد خان ،پی ایس 118 سے حسن زیب کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ پی ایس 63 حیدرآباد سے آرزو فیصل ،پی ایس 118  سے عبد القیوم ،پی ایس 116 سے عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔پی ایس 88 کے امیدوارمولانا اورنگزیب فاروقی کی اپیل مسترد کردی گئی، اورنگزیب فاروقی کے وکیل متعلقہ حلقہ کی ووٹر لسٹ میں نام کے شواہد پیش نہیں کرسکے۔ پی ایس 85 سے آزاد امیدوار محسن نثار پنہور ،پی ایس 91 سے آفتاب بقائی ،پی ایس 98 سے محمد عرفان ،این اے 242 سے انور ترین،این اے 240 سے ایم کیو ایم کے امیدوار ارشد وہراکی اپیلیں منظور کرتے ہوئے امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔سوات حلقہ پی کے 8 سے سابق وزیر  مراد سعید کے والد سعید اللہ کے کاغذات منظور کر لئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن