• news

ایم کیو ایم کا اپر اور وسطی پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کااعلان

اسلام آباد(خبرنگار)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اپر اور وسطی پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا حتمی فیصلہ کر لیا ، ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں میں سے  این اے 46 سے شہزاد آصف جاویددیگر شامل ۔ ، این اے 47 سے سید ندیم منصور ، این اے 48 سے نوید عارف ، راولپنڈی کے حلقوں میں این اے 53 سے چوہدری متزلین، این اے 54 سے سرور علوی ، این اے 55 سے عبدالرزاق بھٹی ، این اے 56 سے عابد حسین ، این اے 50 اٹک سے سردار مجتبی خان ، اٹک سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 4 سے سید ممتاز حسین شاہ ، این اے 58 چکوال سے ملک قلب عباس ، چکوال سے صوباء￿ ی اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 سے اسد عباس ، میانوالی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 سے عبد الحمید خان ، جہلم سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 60 سے شیخ قیصر محمود ، منڈی بہاو الدین سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 68 سے  عرفان صدیقی کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے وسطی پنجاب میں قومی اسمبلی کے 11 اور صوباء￿ ی اسمبلی کے 7 حلقوں میں امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق این اے 101 سے فرحان علی ، این اے 103 سے محمد امین ، این اے 67 سے مظہر حسین ، این اے 128 اور 112 سے آغا محمد علی خان ، این اے 121سے عمران اشرف گجر ،این اے 119 کرن علی ،این اے 78 سے فرخ حسین ، این اے 81 سے عثمان غنی ، این اے 71 سے چوہدری محمد سرور، اور این اے 74 سے ماہ رخ مرزا کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن