راولپنڈی، پولیس یونیفارم میںراہزنی برطانیہ سے آئے شہری کو قتل کر دیاگیا
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں پولیس یونیفارم میں ملبوس دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے راہزنی کی واردات کے دوران برطانیہ سے آنے والے شہری کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور بیگ چھین کرفرارہوگئے ۔پولیس کو حارث بشیر نے بتایا کہ میرے بہنوئی تصرف محمود مانچسٹر سے صبح چھ بجے اسلام آباد ائر پورٹ آرہے تھے جنہیں ہم ائر پورٹ سے لے کر اپنے گھر افشاں کالونی آرہے تھے جونہی رینج روڈ پہنچے تو پولیس کی وردی میں دو موٹر سائیکلوں سواروں جن کے ساتھ 12/13 سال کا لڑکا بھی تھا پولیس یونیفارم میں ملبوس نوجوان نے ہمیں روکا اور آئی ڈی کارڈ مانگا اتنے میں بیگ چھینا اور مسلح شخص نے پستول سے فائر کیا جو مدعی کے بہنوئی کو چھاتی کی بائیں جانب لگا اور بیگ لیکر رینج روڈ کی جانب فرار ہوگئے بیگ میں موجود کیش اور نقدی کی تفصیل معلوم نہیں زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جو دوران علاج معالجہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشنز فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر اورڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ مقتول تصرف محمود کے گھر پہنچے اے ایس پی کینٹ نے وقوعہ کے حوالے سے اب تک کی کارروائی کے حوالے سے بریفنگ دی افسران مقتول کے اہلخانہ سے ملے افسوسناک واقعہ پراظہار تعزیت کیا اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی۔