• news

غزہ ایشو: مسلمان نیوز اینکر مہدی حسن نے لائیو شو کے دوران چینل چھوڑ دیا

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی نیوز نیٹ ورک کے مسلمان نیوز اینکر مہدی حسن نے لائیو شو کے دوان چینل کو خیر باد کہہ دیا۔ صحافی مہدی حسن نے اتوار کو اپنے شو کے اختتام پر کہا کہ وہ دوسرے مواقع حاصل کرنے کیلئے چینل چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے آخری شو میں غزہ میں رپورٹنگ کرنے والے صحافی کو بھی شو میں شامل کیا۔ مہدی حسن  نے کہا غزہ میں بہادر فلسطینی صحافیوں کے بغیر معصوم لوگوں پر اس جنگ کے ہولناک اثرات کے بارے میں باقی دنیا کو بتانے والا کوئی نہیں ہو گا تاہم یہ بھی کہا گیا تھا کہ مہدی حسن ایک سیاسی تجزیہ کار اور اینکر کے طور پر چینل کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن