• news

فواد چودھری کیخلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ کی سماعت بغیر کارروائی کے 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ تو فواد چوہدری کے وکیل قمر عنایت راجہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ فواد چوہدری کو عدالت پیش نہیں کیا جا سکا ، عدالت نے کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن