• news

ڈنمارک نے یوکرائن کو ایف۔16 کی فراہمی 6 ماہ تک موخر کر دی

کوپ ہیگن   (اے پی پی)ڈنمارک نے یوکرین کو ایف۔16 کی فراہمی 6 ماہ تک موخرکر دی ہے۔ ٹی آر ٹی  نے ڈنمارک  کی وزارت دفاع  کا حوالہ  دیتیہوئے کہاکہ یوکرین کو دیئے گئے طیاروں کی روانگی میں 6 ماہ  کی تاخیر کر دی گئی ہے۔ تاخیر کی وجہ یوکرینی پائلٹوں کی تربیت، متعلقہ سامان کی صورتحال اور موسمی حالات ہیں۔طیاروں کی روانگی کی تاریخ کا دارومدار یوکرینی پائلٹوں کے تربیت کو کامیابی سے مکمل کرنے اور یوکرین کے ایف۔16 کی دیکھ بھال کے لئے، ضروری انفراسٹرکچر شرائط کو پورا کرنے پر ہے۔ طیاروں کی فراہمی کے لئے ضروری شرائط میں سے بعض تاحال پوری نہیں کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن