ذیابیطس کے لیے منفرد آگاہی پروگرام پر سعودی عرب کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل
ریاض (اے پی پی)سعودی عرب میں وزارت صحت نے ذیابیطس کے مرض کے لیے طویل ترین آگاہی مہم چلانے پر گینز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کرا لیا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق وزیر صحت فہد الجالاجیل نے اس سلسلے میں گینز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفیکیٹ وصول کیا ہے۔یہ اعزاز سعودی عرب میں قائم ذیابیطس سنٹر کی طرف سے لوگوں کو مسلسل جمع کر کے انہیں ذیابیطس کے بارے میں آگاہی دینے پرملا ہے۔سنٹر میں 752 افراد کو جمع کر کے انہیں اس مرض سے متعلق آگاہی اور تعلیم دی گئی۔