• news

پنجاب بھر میںسال نوکی پہلی ’’انسدادِ پولیو قومی مہم ‘‘کا آغاز

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پنجاب بھر میںسال نو(2024)کی پہلی ’’انسدادِ پولیو قومی مہم ‘‘کا آغاز کر دیا گیا ہے،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصرنے بچوں کو قطرے پلا کرانسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا 8 جنوری سے 14 جنوری تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع راولپنڈی میں مجموعی طور پر10 لاکھ 25 ہزاربچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے ضلع 3675 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، مہم میں5 سال سے کم عمر2 کروڑ 25 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے مہم کے تحت لاہور، راولپنڈی اورفیصل آباد میں یہ مہم 7 روز تک جاری رہے گی جبکہ دیگر اضلاع میں اس کا دورانیہ 5 روز ہوگا مہم میں2 لاکھ سے زائد پولیو ورکرحصہ لے رہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن