• news

نہم و دہم سالانہ امتحانات 2024کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری

لاہور ( این این آئی) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نہم و دہم سالانہ امتحانات 2024کے لئے عارضی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے میٹرک کے پیپرز شروع ہوں گے ، پہلا پیپر سوکس اور تاریخ پاکستان کا ہوگا،2مارچ کو پنچابی ،4کو انگریزی اور 5 کو عربی کا پیپر لیا جائے گا۔6مارچ کو کیمسٹری ،جنرل سائنس اور 7مارچ کو ایلمنٹس آف ہوم اکنامکس کا پیپر ہوگا،8کو فزکس ،اسلامیات اور 9مارچ کو اسلامیات لازمی جبکہ 18مارچ کو میٹرک کا آخری پیپر اردو لازمی کا لیا جائے گا۔نہم کے پیپرز19مارچ کو شروع ہوں گے ،پہلا پیپر اکنامکس اور تاریخ پاکستان کا ہوگا۔20مارچ کو انگریزی اور21کو عربی کا پیپر ہوگا۔نہم جماعت کا آخری پیپر 4اپریل کو مطالعہ پاکستان کا لیا جائے گا۔مذکورہ ڈیٹ شیٹ کا فیصلہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔پی بی سی سی کے تمام ممبران نے ڈیٹ شیٹ کی منظوری کے لئے دستخط بھی کردیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن