• news

بنوں میں فائرنگ، پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید 

بنوں (نوائے وقت رپورٹ) بنوں میں انسداد  پولیو ٹیم پر حملے میں  اے ایس آئی سمیت  پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی  ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پولیو ٹیم میریان کے علاقے میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلارہی تھی، ٹیم کی سکیورٹی کے لیے 2 پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر تھے، ٹیم جیسے ہی ٹیری رام کے قریب پہنچی تو 2 دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ دونوں زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج چل بسے۔ بتایا جاتا ہے  ایک حملہ آور زخمی ہوا، اس کا پیچھا کرتے فیاض الدین اور سکندر خان نے پولیس نفری کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئے جہاں جھڑپ ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ساڑھے چھ گھنٹے طویل آپریشن کے بعد حملے میں ملوث دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن