معروف پاکستانی صنعت کارعمران چوہدری کے اعزاز میں عمان میںظہرانے کااہتمام
لاہور (نیوز رپورٹر)گزشتہ دنوں مسقط میں مقیم ممتاز علم دوست پاکستانی صنعت کار، معروف سماجی شخصیت اور عْمان میں پاکستان سکول صحار کے بانی چوہدری محمد اسلم نے عْمان میں ہر دل عزیز سفیر پاکستان محمد عمران علی چوہدری کے اعزاز میں عْمان کے ساحلی شہر صحم کی ایک اعلٰی درجہ تقریب گاہ میں پروقار اور شاندار ظہرانے کا اہتمام کیا، جس کے اختتام پر انہوں نے مہمان خصوصی سفیر پاکستان کو ان کی مثالی اور گراں قدر خدمات کے اعتراف میں سرکردہ عْمانی شخصیت الش عصام سالم مرہون المعمری اور کچھ دیگر عْمانی عمائدین کے ہمراہ عْمان کے روایتی خنجر کا خوبصورت تحفہ بھی پیش کیا۔ پاکستان سکولز عْمان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین امیر حمزہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں کئی معروف پاکستانیوں نے بھی شرکت کی، جن میں چوہدری عابد مجید، چوہدری محمد شہزاد اسلم، قمر ریاض، بابر ظہیر، عبدالقدوس، چوہدری راشد اور سید زیب حسن کے نام نمایاں ہیں۔ عْمان میں سفیر پاکستان محمد عمران علی چوہدری عمانی عمائدین اور چوہدری محمد اسلم سے عمانی خنجر کا تحفہ وصول کرتے ہوئے ملک کے اسلامی تشخص کو کسی صورت میں ختم نہیں ہونے دیا جائے گا۔