ڈاکٹر شہلاجاوید کا پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ
لاہور(کلچرل رپورٹر)ڈاکٹر شہلاجاوید اکرم فاؤنڈر ،ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور ، نے اپنے وفد کے ہمراہ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔سی ای او پی ایس پی اے علی شہزاد نے وفد کو خوش آمدید کہا اور پی ایس پی اے کے جاری پروگراموں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم نے پنجاب کے غریب اور مستحق افراد، خصوصاََ خواتین کی سماجی و معاشی معاونت کے فلاحی پروگراموں کی تعریف کی اور بہترین کارکردگی کو سراہا۔ وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے جہاں راء وٹو نے ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم کی آمد پر ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور ادارے کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وائس چیئرپرسن نے کہا کہ پی ایس پی اے مستحق خواتین کو سماجی و معاشی فلاح و بہبود کے لیے بہت جلد نئے پروگراموں کے اجرا پر بھی کام کر رہا ہے جن سے مستفید ہونے والی نادار خواتین معاشرے میں باعزت اور باوقار زندگی گزارنے کے قابل ہو سکیں گی۔