چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈار شد فرید خان کا جمعیت سنگھ میٹرنٹی ہسپتال کا دورہ
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ،ار شد فرید خان کا تاریخی جانکی دیوی (جمعیت سنگھ میٹرنٹی ہسپتال) لاہور کا دورہ،حالیہ کی گئی تزئین و آرائش اور دیگر مکمل ہونے والے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سیکرٹری PMEIF فراز عباس اور سیکشن آفیسر MORA محمد طارق اور ہسپتا ل کا سٹاف ان کے ہمراہ تھے۔سیکر ٹری پاکستان ماڈل ایجوکیشن انسٹیٹوشن فاؤنڈیشن نے چیئرمین بورڈ کو ہسپتال سے متعلقہ تمام امور کے بارے میں مکمل بریفینگ دی۔جس پر چیئرمین بورڈ نے سیکرٹری اور ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے ہسپتال کی آمدن کو بڑھانے سمیت دیگر انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔