• news

صوفی محمد جاوید المعروف بابا جی سبزی والے کاعرس شروع

 لاہور( خصوصی نامہ نگار)حضرت صوفی محمد جاوید رحمتہ اللہ علیہ المعروف بابا جی سبزی والے کے عرس کی تین روز تقریبات آستانہ صابر پیا سرکار ، جمعہ بازار والی گلی حاجی پارک عامر روڈ لاہور میں شروع ہوگئیں۔ 9 جنوری سے شروع تقریبات 11 جنوری کو اختتام پذیر ہوں گی۔ گدی نشین صوفی محمد فیصل صابری امینی کے مطابق تقریبات میں قرآن خوانی ، ذکر ، محافل نعت اور محفل سماع کا انعقاد ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن