• news

پارٹی عہدیدار ملکربلاول بھٹو کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں: ذوالفقار بدر

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اورانچارج این اے 127 انتخابی مہم ذوالفقار علی بدر نے کہا کہ یہ الیکشن ہر اس شخص کا ہے جو مہنگائی بیروزگاری اور غربت سے نجات چاہتا ہے۔پارٹی کے تمام عہدیدار ملکر چیئرمین کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔وہ پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل،میاں مصباح ،فیصل۔میر،پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین، فائزہ ملک نایاب جان،سونیا خان، افنان صادق لون،  موسی کھوکھر،فاروق یوسف گھرکی کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رھے تھے۔ذوالفقار علی بدر نے کہا کہ سیاسی مخالفین ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھیں، ورنہ بات دور تک جائیگی۔یہاں پرفارمنس پر بات ہو نی چاہیے۔ ذاتیات پر نہیں۔بلاول بھٹو نے سیاسی مخالفین کی ذات پر بات نہیں کی ،مثبت تنقید کی ہے۔ بلاول بھٹو نے این اے 127سے الیکشن لڑنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے،اس حلقے سے ماضی میں بھٹو صاحب نے الیکشن جیتا تھا،88کے بعد جو یہاں سے الیکشن لڑے ہیں انہوں نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے۔ جس علاقے سے بلاول بھٹو الیکشن لڑ رہے ہیں یہاں بے تحاشا عوامی مسائل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن