پارٹیاں ‘ جھنڈے ‘ وفاداریاں بدلنے والے عوا م کے مسائل حل نہیں کرسکتے‘ ضیاء الدین انصار ی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) امیدوار پی پی 147 و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصار ی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پارٹیاں ، جھنڈے اور وفاداریاں بدلنے والے عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے۔ سابقہ حکمرانوں اور عوامی نمائندوں نے عوام کے ووٹ کی طاقت سے منتخب ہو کر عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے لوگوں کے ووٹ کے مینڈیٹ کو وڈیروں و جاگیرداروں کے ہاتھوں فروخت کر کے اپنے بنک بیلنس اور جائیدادیں بنائی اوروزارتوں کے مزے لوٹے یہ لوگ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے نہیں بلکہ عوام کے وسائل لوٹنے کیلئے اقتدار میں آتے ہیں۔