سوشل میڈیا کا مثبت استعمال وقت کی ضرورت ہے: خالد سندھو
لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ ہم ملک میں سوشل میڈیا کے محاز پر جاری سیاسی منافرت کو ختم کرکے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کو فروغ دیں گے۔ تمام میڈیا کوآرڈینیٹرز کو کہتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر اتحاد کی سیاست کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کریں۔الزامات اور اختلافات کی سیاست کو ختم کرکے قوم کو نظریہ پاکستان پر کھڑا کریں۔ اس وقت پاکستان جس نازک موڑ سے گزر رہا ہے سیاسی اور ذاتی لڑائیوں کو ختم کرکے ملکی سالمیت کے لیے متحد ہونے کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نے پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹر کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پنجاب بھر سے تمام اضلاع سمیت قومی و صوبائی حلقوں کے میڈیا کوآرڈینیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم، ڈیجیٹل میڈیا کے ہیڈ طہ منیب، سوشل میڈیا پاکستان کے انچارج محمد عبداللہ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سیکرٹری حنظلہ عماد اور سوشل میڈیا پنجاب کے کوآرڈینیٹر احمد اجمل سمیت دیگر سوشل میڈیا کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔