ملک کو بحرانوں سے نکا لناجماعت اسلامی کامشن ہے:لیاقت بلوچ
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) نائب امیر جماعت اسلامی ‘این اے 123، این اے 128 سے ترازو نشان پر امیدوار قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اقتدار پر مسلط کی گئی پارٹیاں پریشان ہیں، ان کے پاس عوام سے کہنے کو کچھ نہیں‘عوام سوال کررہے ہیں کہ قرضوں کے انبار، کرپشن کے کیسز، بدانتظامی سے ملک و ملت کی بدنامی، سیاست، پارلیمنٹ اور سماجی نظام کی تباہی کرنے والی جماعتیں کس منہ سے ووٹ مانگ رہی ہیں۔جماعت اسلامی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا ایکشن پلان بنا چکی ہے۔ پاکستان کو اسلامی، خوشحال، مستحکم، کرپشن فری ملک بنانا ھمارا قومی مشن ہے ۔ خواتین، نوجوانوں کو محفوظ، باعزت مستقبل دیں گے۔تاجروں، صنعت کاروں اور کسانوں کی مشاورت سے ملکی اقتصادی بحرانوں کا خاتمہ کریں گے۔ غزہ میں فلسطینیوں پر 100 دن سے مسلسل بمباری سے تمام آبادیاں کھنڈر بنادی گئی ہیں. 25 ہزار انسان شہید کردیے گئے ہیں لیکن فلسطینیوں نے استقامت، جرات اور قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔