• news

سیکولر قوتوں کا پارلیمنٹ میں راستہ روکنا ہوگا: زاہد الراشدی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)ملی مجلس شرعی (تمام مکاتب پر مشتمل دینی اتحاد) کے علماء کرام نے کہا ہے کہ ملک نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لئے آئند انتخابات میں لبرل، لادین اور سیکولر قوتوں کا پارلیمنٹ میں راستہ روکنا ہوگا۔ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت اور لادین ،لبرل اور سیکولر قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے اسلام پسند اور محب وطن سیاسی و مذہبی جماعتیں 8فروری2024کو ملک بھر میں ہونے والے انتخابات میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں اورملکر الیکشن لڑیں، تاکہ عقیدہ ختم نبوت اور آئین پاکستان کا تحفظ کیا جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن