لاہور کی تمام ڈویژنوں میں پولیو ٹیموں کی سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں سال نو کی پہلی انسداد پولیو مہم کے دوران تمام ڈویژنز میں پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ مہم کے دوسرے روز 139یونین کونسلز میں پولیوہیلتھ ورکز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے متعلقہ افسران کوانسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی خود چیک کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ 2 ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔83 موبائلز سمیت 498 موٹر سائیکلز پر مشتمل ٹیمیں پولیو ہیلتھ ورکرزکی سکیورٹی کیلئے مامور ہیں۔ انسداد پولیو ٹیموں کو سکیورٹی کی فراہمی میں کوئی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔