• news

ون فائیو کی کالز پر ایس ایچ او ز کو خود جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ قانون کی عملداری اور بالادستی کوہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ایس ایچ اوزون فائیو کالز پر خود جائے وقوعہ پر پہنچیں۔خود احتسابی کا عمل جاری ہے،الرٹ ہوکر فرائض انجام دیں۔جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج پر سخت ایکشن ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویڈیو لنک اجلاس کے دوران افسران سے خطاب کے دوران کیا۔تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔ انہوںنے کہا کہ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر پینڈینسی ہرگز برداشت نہیں۔مقدمہ کے اندراج میں تاخیر ی حربے استعمال نہ کئے جائیں۔ اشتہاری وعادی مجرمان کی گرفتاری مہم تیز کریں۔ اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں ایلیٹ، ڈولفن،پی آریو کی کارکردگی کا جوابدہ ہوگا۔ ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کر کے پٹرولنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایاجائے۔ چھٹی کے روز بھی امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔تھانوں میں کارخاص کسی صورت برداشت نہیں۔   خدا کو راضی کرنے کا بہترین ذریعہ اللہ کے بندوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر شہریوں کی مدد کریں۔

ای پیپر-دی نیشن