• news

ماضی میں پی سی بی کے بھی قومی خزانے سے فائدہ اٹھانے کا انکشاف

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) لمبے چوڑے دعوؤں کے باوجود ماضی میں پاکستان کرکٹ نے قومی خزانے سے بھی فائدہ اٹھایا ہے۔ 2017ء میں چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے خزانے سے 205 ملین روپے دیے گئے۔ ملک میں اولمپک کھیلوں کی ترقی کیلئے ج مختص رقم کرکٹرز میں تقسیم کی گئی۔ نقد رقم سے مالا مال پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیشہ دعویٰ کیا کہ قومی خزانے سے کبھی ایک پیسہ بھی نہیں لیا اس لیے حکومت کو جوابدہ نہیں ۔یہ عذر پی سی بی حکام کئی بار سینیٹ اور قومی اسمبلی کی کمیٹی کے اجلاسوں میں پیش کر چکے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو پی ایس بی کے خزانے سے 205 ملین روپے دیے گئے۔چونکہ یہ رقم کرکٹرز کے لیے تھی اس لیے کرکٹ بورڈ کے خزانے سے انعامی رقم لینے میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی لیکن اس کی بجائے اولمپک سپورٹس کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا کیونکہ پی ایس بی کو اس کے بجائے رقم جاری کرنے کو کہا گیا۔پی ایس بی کی جانب سے نیب کے پاس جمع کرائی گئی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ کرکٹرز کیلئے205 ملین روپے کی بھاری رقم لی گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن