گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کا انعقاد پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے، مرتضیٰ سولنگی
اسلام آباد(این این آئی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ 2024کا انعقاد پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے۔ منگل کو یہاں نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سربراہ کانفرنس 10اور 11جنوری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں یہ کانفرنس پہلی مرتبہ منعقد ہو رہی ہے جو پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ کانفرنس انسانوں کی صحت کے بارے میں ہے، عوام کے صحت سے متعلق مسائل ہی اصل مسائل ہیں۔ نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹرندیم جان نے کہا ہے کہ پاکستان پہلا ملک ہے جو گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کا انعقاد کر رہا ہیجس میں 70 سے زائد ممالک کے مندوبین شرکت کررہیہیں،ہم دنیا کو ثابت کر رہے ہیں کہ پاکستان لیڈ کر سکتا ہے،سمٹ سے غریب اور ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک جامع میکنزم تشکیل دیا جائے گا،پاکستان صحت کے شعبے میں بین الاقوامی معیار کی جانب بڑھ رہا ہے، پاکستان میں پہلی بار صحت کے نظام کو مضبوط رکھنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کو یہاں نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتیہوئے کیا۔ نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹرندیم جان نے کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جو گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کا انعقاد کر رہا ہے جس میں 70 سے زائد مندوبین شرکت کررہے ہیں،نگران وزیراعظم 10 جنوری کو سمٹ کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ عالمی کانفرنس سے دنیا بھر کے شعبہ صحت کے ماہرین شرکت کریں گے۔ دنیا بھر سے وزرا صحت، ڈونرز اور سفارتکاروں کی شرکت اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو ثابت کر رہے ہیں کہ پاکستان لیڈ کر سکتا ہے،گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کے انعقاد کے ذریعے دنیا کے مفاد کی بنیاد رکھ رہے ہیں،شعبہ صحت کو اجاگر کرنے کیلئے گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ منعقد کی جاری ہے،سمٹ کا بنیادی مقصد وباں اور قدرتی آفات سے صحت کو محفوظ بنانا ہے،دنیا اور آئندہ نسلوں کو محفوظ بنانے کیلئے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا، سمٹ سے غریب اور ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک جامع میکنزم تشکیل دیا جائے گا۔ ڈاکٹرندیم جان نے کہا کہ کانفرنس میں ویکسین اور امداد کی مساوی تقسیم کیلئے حکمت عملی بنائی جائے گی۔