فیصل آباد: 13 سالہ بچے‘ سیالکوٹ میں لڑکی سے زیادتی
فیصل آباد + سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) مختلف واقعات میں لڑکی اور بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ آدم چوک کے رہائشی مزمل کے تیرہ سالہ بھائی حسن کو اوباش ملزم عتیق الرحمن ورغلا کر خالی مکان میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ علاوہ ازیں نواحی گاؤں سرانوالی کے عبدالقیوم کی ہمشیرہ گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزم ابوبکر نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔