مزید 1016 غیرقانونی افغانوں نے پاکستان چھوڑ دیا:سرکاری اعدادوشمار
لاہور( این این آئی)پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 08 جنوری کو مزید ایک ہزار 16 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 336 مرد، 269 خواتین اور 411 بچے شامل ہیں۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 08 جنوری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 62 ہزار 799 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔