سندھ، نجی سکولوں کو پولنگ سٹیشن بنانے کیلئے ہدایت نامہ جاری
کراچی (آئی این پی ) سندھ بھر میں نجی سکولوں کو پولنگ سٹیشن بنانے کیلئے ہدایت نامہ جاری۔ ایڈیشنل ڈائریکٹرپرائیوٹ سکول رفیعہ جاوید کی جانب سے سکولوں کو شام 5 بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ ریٹرننگ افسران(آر اوز) کسی بھی وقت سکولوں کا دورہ کر سکتے ہیں، سکول ہفتہ اور اتوار بھی کھلے رہیں گے۔