• news

بھٹو ریفرنس، گزشتہ سماعت  کا تحریری حکمنامہ جاری 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق عدالت اس ریفرنس کو تفصیل سے سننا چاہتی ہے۔ حکمنامہ رضا ربانی کے مطابق وہ صنم بھٹو، بختاور بھٹو اور محترمہ آصفہ بھٹو کی نمائندگی کریں گے۔ عدالت کی جانب سے زاہد ابراہیم کو بطور عدالتی معاون مقرر کیا گیا تھا، زاہد ابراہیم کے مطابق وہ ذوالفقار بھٹو کی نواسی فاطمہ بھٹو کی نمائندگی کریں گے۔ خواجہ حارث کو بھی عدالتی معاون مقرر کیا گیا تھا۔ یہ عدالت خواجہ حارث کا نام بطور عدالتی معاون واپس لیتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن