• news

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے لاکھوں نان فائلرز کو حتمی نوٹس جاری کر دئیے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے لاکھوں نان فائلرز کو حتمی نوٹس جاری کردیئے۔ فیڈرل بورڈ اف ریونیو نے رواں مالی سال 15 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے مشن پر کام تیز کر دیا۔ نان فائلرز کے بجلی، گیس اور موبائل فون کنکشن منقطع کرنے کا حتمی انتباہ جاری کر دیا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس گوشوارے فائل نہ کرنے کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا۔ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والے نان فائلرز کے بجلی، گیس اور موبائل کنکشن منقطع کر دیئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن