حکومت نے لاپتہ انکوائری کمشن کی مدت میں توسیع کر دی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی حکومت نے لاپتا افراد انکوائری کمشن کی مدت میں توسیع کردی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتا افراد کمشن کی مدت میں توسیع کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق کمشن کی مدت میں تاحکم ثانی توسیع کی گئی ہے۔ 2011ء میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں لاپتا افراد کمشن قائم کیا گیا تھا اور ماضی میں لاپتا افراد کمشن کی مدت میں 6 ماہ سے 3 سال تک کی توسیع کی جاتی تھی۔ لاپتا افراد کمشن تین افراد پر مشتمل ہیں جن میں کمشن کے سربراہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال ہیں۔ جبکہ ممبران میں جسٹس (ر) ضیاء پرویز اور سابق آئی جی شریف ورک شامل ہیں۔