فیض آباد دھرنا کیس، خواجہ آصف پیش، بیان ریکارڈ کرا دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے فیض آباد دھرنا کمشن کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے رہنما خوجہ آصف فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے بطور سابق وزیر دفاع پیش ہوئے اور بیان ریکارڈ کروایا۔ خواجہ آصف نے ایکس (ٹوئٹر) پر بیان میں کہا کہ بیان نامکمل رہا۔ انشاء اللہ جلد مکمل ہو جائے گا۔ میری ناچیز رائے ہے کہ کمیشن کی کارروائی کی میڈیا کوریج ہو۔ عوام کو معلوم ہونا چاہئے کہ ملک کے ساتھ 75 سال میں کیا کھلواڑ ہوا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے گناہوں کا سامنا کریں اور کفارہ ادا کریں۔