نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے، عمران کا سیاسی زوال شروع ہو چکا: پیر ناظر علی
چنیوٹ (نمائندہ نوائے وقت)نواز شریف واضح اکثریت سے چوتھی بار ملک کے وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان صدارت کے لیے مضبوط ترین امیدوار، ان کی کامیابی کے امکانات نمایاں ہیں۔ عمران خان کا سیاسی زوال شروع ہو چکا ہے۔ چنیوٹ ملک کے معروف ماہر علم رمل، علم الاعداد پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے سال2024ء کے لیے اپنی تازہ ترین پیشن گوئیوں میں بتایا ہے کہ نواز شریف عام انتخابات 2024ء میں واضح اکثریت حاصل کر کے چوتھی دفعہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔ اقتدار سنبھالے کے بعد معیشت کا پہیہ تیزی سے ترقی کرئے گا۔ کاروباری اداروں اور پسی ہوئی عوام کو بہت بڑا ریلیف مہیا کریں گے۔ ان کے دور میں تیل و گیس معدینات کے نئے ذخائر دریافت ہوں گے۔ دہشت گردی اور جرائم کے واقعات میں کمی ہو گی۔ ملک میں معاشی و سماجی حوالے سے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ سٹاک مارکیٹ اور دوسرے معاشی اعشارئیے بہتری کی طرف گامزن ہوں گے۔ چنیوٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے سب بڑے صوبہ پنجاب میں خاتون وزیراعلی کے آنے کے امکانات واضح ہیں اور وہ خاتون مریم نواز شریف ہو سکتی ہیں اور وہ صوبہ میں بہترین انتظامی معاملات چلائیں گی۔ نئے صدر پاکستان کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان صدارت کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہونگے اور ان کی کامیابی کے امکانات نمایاں ہیں۔ پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے کہا پیپلز پارٹی کے لیے سندھ میں حکومت بنانا مشکل ہو گا اور مسلسل 15 سال اقتدار میں رہنے کے بعد محروم ہو جائے گی۔ البتہ پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی سیٹ مل جائے گی اور بلاول بھٹو زرداری نئے اپوزیشن لیڈر ہونگے۔ عمران خان کے بارے میں انہوں نے پیشن گوئی کی کہ انکی حمائتی قوتوں نے ان کے سر سے اپنا ہاتھ اٹھا لیا ہے اور انکا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں ہے۔ عمران خان کا سیاسی زوال بھی شروع ہو چکا ہے۔ دوبا ر سے صوبہ کے پی کے سے بھی اقتدار پی ٹی آئی کا ختم ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ انکی صحت کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ بلوچستان میں بھی نئی حکومت مخلوط ہی قائم ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ استحکام پاکستان پارٹی بھی آئندہ انتخابات میں کوئی بڑا اپ سیٹ نہیں کرے گی وہ بھی صرف چند سیٹ ہی حاصل کر پائے گی۔ انتخابات ہارنے والی سیاسی جما عتیں دھاندلی دھاندلی کا شور مچائیں گی اور سیاسی حالات کو خراب کریں گی۔ اسٹبلیشمنٹ سول اور ملٹری قوتوں کو عوامی سطح پر پذئرائی ملے گی۔ افواج پاکستان دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام کر دیں گی۔ انہوں نے دعوٰی کیا کی تعلیم کے شعبہ میں کالجز اور یونیورسٹی سطح پر نئی ٹیکنالوجی کا آغاز ہو گا۔ سپریم کورٹ نئے قوابین متعارف کرائے گی اور عدلیہ کا مورال بلند ہو گا اور عوام کو بہتر انصاف ملے گا۔ پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے بتایا کی سی پیک اور گوادر کے حوالے سے روکے ہوئے منصوبوں پر دوبارہ آغاز تیزی سے ہوگا جن کے مکمل ہونے سے ملکی معیشت میں بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔