وطن پرست جمہور دوست پیپلز پارٹی کا کوئی مقابل ہے نہ متبادل،نیئر بخاری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل سیدنیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مقبول ترین عوامی لیڈر ہیں وطن پرست جمہور دوست پیپلز پارٹی کا کوئی مقابل ہے اور نہ ہی کوئی متبادل ہے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے خارجہ محاز پر ملک کو تنہائی سے نکالا وزیراعظم منتخب ہوکر معاشی استحکام دیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی ملکی و عوامی خدمات کارکردگی پر عوام الناس کے اعتماد سے ایوان میں اکثریتی جماعت ہوگی عوامی لیڈرز چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور عکس بے نظیر بھٹو آصفہ بھٹو زرداری عوامی اجتماعات سے خطاب اور ریلیوں کی قیادت کر رہے ہیں نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئینی عوامی جمہوری بیانیہ وطنیت عوامیت اور خدمات کے منشور کارکردگی کی بنیاد پر عوام میں موجود اور عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہ رکھنے والے ڈرائینگ رومز تک محدود ہیں نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ جمہوری پارلیمانی نظام تسلسل پیپلز پارٹی۔کی قربانیوں اور جدوجہد سے قائم ہے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی عوامی رابطہ مہم۔کو ماؤں بزرگوں نوجوانوں کی پزیرائء عوام راج قیام کی گواہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسیوں سے عوام الناس براہ راست مستفید ہوتے ہیں نیر بخاری نے کہا ہے کہ عوام الناس اپنی مشکلات کے ازالے اور ملکی معاشی استحکام کیلئے پیپلز پارٹی امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے۔