• news

ہتھیار ڈالنے تک کسی دہشت گرد گروہ سے مذاکرات نہیں ہوں گے: مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے ریاست پاکستان کے موقف کو واضح کیا ہے کہ کسی دہشت گرد گروہ سے اس وقت تک مذاکرات نہیں ہوں گے جب تک وہ ہتھیار نہیں ڈال دیتے، دفتر خارجہ وضاحت کر چکا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا دورہ افغانستان غیر سرکاری ہے، اگر کوئی سیاستدان دو ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے میں تعمیری کردار ادا کرتا ہے تو اس کا خیرمقدم کرنا چاہئے، انتہاء￿ پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے حکومت پرعزم ہے، نوجوان نسل کو انتہاء￿ پسندی سے بچانے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی جانب سے جاری کی گئی سالانہ سکیورٹی جائزہ رپورٹ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا دورہ افغانستان غیر سرکاری دورہ ہے، معروف اقتصادی ماہرین نے کہاہے کہ ملکی معیشت کو درپیش چیلنجوں کے تناظرمیں میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے،  ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے سمگلنگ اورڈالروں کی ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ کیلئے اٹھائے گئے انتظامی اقدامات کاسلسلہ جاری رکھنا چاہئے، نئی حکومت کو توانائی، سول سروس میں اصلاحات سمیت آئی ٹی کے شعبہ پراپنی توجہ مرکوز کرنی چاہئے،  یونیورسٹیوں اورپیشہ ورانہ اداروں کوصنعتوں کے ساتھ مربوط بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہاراقتصادی ماہرین اوراقتصادی سرگرمیوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ’’انتخابات 2024 سیاسی جماعتوں کا اقتصادی اصلاحات کا ایجنڈا‘‘ کے موضوع پرمنعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اورپرنسپل انفارمیشن آفیسرطارق محمود سمیت وزارت اطلاعات کے سینئر افسران بھی اس موقع پرموجودتھے۔  ماہر معاشیات ڈاکٹرخالد ولید نے کہاکہ اقتصادیات، معیشت، توانائی اورماحولیات 3ایسے بنیادی امور ہیں جن پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ماہرمعاشیات ڈاکٹرشجاعت فاروق نے کہاکہ ہمیں اپنی یونیورسٹیوں اورپیشہ وارانہ اداروں کوصنعتوں کے ساتھ مربوط بنانا ہوگا۔ ماہراقتصادیات ڈاکٹرعابدقیوم سلہری نے مذاکرے میںکہاکہ انتخابات کے بعد بننے والی حکومت کوآئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا۔  وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے انتخابات 2024ء کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک انتخابات کی جانب بڑھ رہا ہے، لوگوں کو ملک کے حالات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ میڈیا معلومات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سیمینار کا مقصد بھی یہ تھا کہ انتخابات کے حوالے سے سیمینار کے ذریعے ملکی مسائل کو اجاگر کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن