• news

تحریک لبیک پاکستان نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان  پنجاب کے امیر علامہ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری نے کہا  کہ سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں اگر 8 فروری کو قوم نے انتخابی نشان کرین پر مہر لگا کر کامیابی دلوائی تو یہ ملک کی ترقی کیلئے  نقطہ آغاز ہوگاجب دین اسلام تخت پر آئے گا تو اسلام کے ثمرات قوم کی دہلیز پر آئیں گے نظام مصطفیؐ کی برکات  نظر آئیں گی  آج جس قدر وطن عزیز میں میں افسر شاہی ہے یہ کسی طرح مناسب عمل نہیں کہ افسران  کی تنخواہیں اور مرعات لاکھوں میں ہوں اور ملازمین مزدوروں کی تنخواہیں انتی کم کہ وہ جس  سے عزت کے ساتھ زندگی بھی بسر نہ کرسکیں انتافرق ظلم ہے اگر قوم نے ہمیں منتخب کیا تو ہرگز ایسا تفاوت نہیں ہوگا ایسا مثالی نظام ہوگا جسے لوگ صدیوں یاد رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار مرکزاہلسنت جامعہ ضیا العلوم میں تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کے موقع پر تحریکی ذمہداران وامیدواران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تحریک لبیک پاکستان نے راولپنڈی ڈویڑن کے حلقہ  این اے 49 اٹک سے علامہ حامد رضا،این اے 50 اٹک سے حافظ سعد حسین رضوی،این اے 51 مری سے جاوید اختر عباسی،این اے 52گوجر خان سے راجہ سجاد کرامت،این اے 53 راولپنڈی سے چوہدری تیمور خالد ایڈووکیٹ،این اے 54 ٹیکسلا سے قاضی طاہر محمود،این اے 55 راولپنڈی کینٹ سے فیصل الحسن خان،این اے 56 راولپنڈی شہر سے سجاد اکبر عباسی ایڈوکیٹ،این اے 57 راولپنڈی سے چوہدری رضوان یونس گجر،این اے58 چکوال سے راجہ سہیل اختر ستی،این اے 59 تلہ گنگ سے میجر(ر)یعقوب کو ٹکٹ جاری کردیئے ہیں اسی طرح پنجاب اسمبلی کے لئے ضلع اٹک کے صوباء￿  حلقہ پی پی 1 سے مختار خان،پی پی 2 سے ایاز خان بالڑہ،پی پی 3 سے عمر ارشد ملک ایڈووکیٹ،پی پی 4 سے ملک امانت راولضلع مری کے صوباء￿  حلقہ پی پی 6 سے ممتاز ستی،ضلع راولپنڈی کے صوباء￿  حلقوں  پی پی 7 سے کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ،پی پی 8 سے راجہ اسماعیل طارق کیانی،پی پی 9 سے راجہ بابر کرامت،پی پی 10 سے چوہدری سجاد قیصر،پی پی 11 چوہدری جاوید اقبال سیفی،پی پی 12 بیرسٹر نئیر جواد راجہ،پی پی 13  سے،پی پی 14 سے تیمور وحید،پی پی 15 سے حاجی محمد عدیل ،پی پی 16 سے علامہ شفیق قادری،پی پی 17 سے سجاد اکبر عباسی،پی پی 18 سے چوہدری صفدر ساہی،پی پی 19 سے ملک فدا حسین  ضلع چکوال کے صوباء￿  حلقہ پی پی 20 ڈاکٹر شفقت محمود ملک،پی پی 21 سے علامہ عمر نقشبندی،پی پی 22 سے ملک ادریس اعوان ضلع تلہ گنگ کے حلقہ پی پی 23 سے سید محمد شاہ ہمدانی  ضلع جہلم کے صوباء￿  حلقہ پی پی 24 سے سید عرفان امیر شاہ بخاری کو ٹکٹ جاری کر دئیے گئے ہیں علاوہ ازیں این اے 60،پی پی 5،پی پی 25 اور پی پی 26 میں زیادہ امیدواران ہونے کی وجہ سے ٹکٹ کا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا  بعد میں کیا جائے گااس موقع پر تحریک لبیک پاکستان کے ڈویڑنل اور ضلعی ذمہداران بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن