• news

ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا سینٹرل سیکرٹریٹ بند

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کا سینٹرل سیکرٹریٹ بند کردیا گیا۔منگل کو پارٹی ورکرز اور رہنماؤں نے سیکرٹریٹ پر ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج کیا تھاجس کے بعد اب ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کی جانب سے سینٹرل سیکرٹریٹ بند کیے جانے کی تصدیق کردی گئی ۔ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا کہ فی الحال سیکرٹریٹ میں سیاسی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹریٹ میں احتجاج کے دوران کچھ شرپسند دیکھے گئے، سیکرٹریٹ کے قریب ممکنہ طور پر کوئی خطرناک پیش رفت کا خدشہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن