شہزاد اکبر نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف فیملی کی بریت ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی
لاہور (خبرنگار) سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے منی لانڈرنگ کیس میںشہباز شریف فیملی کی بریت پر ایف آئی اے سنٹرل کورٹ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست میں ایف آئی اے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ و دیگران کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ ایف آئی اے سنٹرل کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس کیا گیا۔