• news

ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار کی بازیابی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی، تحریری فیصلہ جاری

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے تحریک انصاف کے رہنماء عمر ڈار کی بازیابی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹاتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل نے بتایا کہ عمر ڈار کو گرفتار کرلیا گیا، عمر ڈار کے خلاف سیالکوٹ میں دہشت گردی کے دو مقدمات درج ہیں۔ عمر ڈار سیالکوٹ کینٹ پولیس کی حراست میں ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے مزید کارروائی نہ کرنے کی استدعا کی۔ عدالت درخواست واپس لینے کی بنیاد پردرخواست مسترد کرتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن