• news

بعض جماعتیں ٹکٹ فروخت کر رہی ہیں، ملک کو کیسے سیدھے راستے پر چلا سکتے ہیں: اختر اقبال ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں اپنے ٹکٹ چار چار کروڑ میں فروخت کر رہی ہیں، یہ سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ ٹکٹ فروش مافیا ہے۔ یہ ملک کو کیسے سیدھے راستے پر چلا سکتے ہیں۔ پوری قوم کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سابقہ حکمران جماعتیں نئے وعدوں نئے دعووں کے ساتھ عوام کو سبز باغ دکھاتے ہوئے دھوکہ دینے کیلئے پھر سے سرگرم ہے۔ اب عوام کا فرض ہے کہ وہ سابقہ حکمرانوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور ملک کے قومی خزانہ اور وسائل کو لوٹتے ہوئے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کا ووٹ کے ذریعے کڑا احتساب کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے پارلیمانی اجلاس کے بعد ٹکٹ کیلئے آنے والے وفود میں فیصل آباد، ملتان، لودھراں، نوشہرہ اور پشاور سے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اختر ڈار نے کہا کہ 75سال سے ملک تنزلی کا شکار ہو رہا ہے۔ ہر شعبہ تنزلی کا شکار ہے مگر اس کے باوجود ملک کے وسائل کی بندر بانٹ کرنے کیلئے نئی صف بندیاں کی جا رہی ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ نام نہاد بڑی سیاسی پارٹیاں ٹکٹ فروشی میں ملو ث ہے۔ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ ٹکٹ فروش پارٹیوں کو الیکشن سے باہر کرے۔

ای پیپر-دی نیشن