• news

خیبر پی کے، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کا مقامی رہنما قتل

پشاور(نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق صوابی اڈہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما شاہ خالد جاں بحق ہو گئے۔ موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے شواہد جمع کرکے لاش ہسپتال منتقل کی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن