سلامتی کونسل کا حوثیوں سے بحری جہازوں پر حملے بند کرنے کا مطالبہ
جینیوا (آئی این پی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمنی حوثیوں سے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا،رپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کے 15مستقل اراکین ممالک میں سے 11نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، روس اور چین سمیت 4ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، کسی ملک نے بھی قرار داد کی مخالفت نہیں کی،سلامتی کونسل کی قرارداد میں جہازوں کو حملوں سے بچانے کے لیے امریکی قیادت میں ٹاسک فورس کی توثیق کی گئی ہے،قرار داد میں اسرائیلی تاجر کے بحری جہاز Galaxy Leaderاور اس کے عملے کے 25افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے،واضح رہے کہ یمنی حوثیوں نے 19نومبر کو جہاز پر قبضہ کیا تھا۔