نوازشریف محب وطن‘ عوام دوست عظیم لیڈر ہیں: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی امیدوار این اے 115و امیدوار پی پی 141محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ 8 فروری کا سورج ملکی ترقی اور خوشحالی کی نئی نوید کے ساتھ طلوع ہو گا آج پوری قوم کو علم ہو گیا ہے کہ میاں نوازشریف محب وطن اور عوام دوست عظیم لیڈر ہیں میاں نوازشریف کی پاکستان میں موجودگی ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے عوامی مینڈیٹ ملنے کے بعد وہ پاکستان اورعوام کو مشکلات سے نکال کر خوشحال کی طرف گامزن کریں گے،اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) انتخابات میں 2013 سے زیادہ مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کرے گی،وزیر اعظم کا منصب سنبھال کر میاںمحمد نواز شریف پہلے ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کا پروگرام دیں گے اور انصاف کے اداروں کو مضبوط بنائیں گے تا کہ کوئی فیصلہ کسی کی خواہش کے مطابق نہ ہو اورآئین و قانون کی بالادستی ممکن ہوسکے۔