نواز شریف 15 جنوری سے انتخابی مہم شروع کریں گے: رانا تنویر
فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما این اے 114 کے نامزد امیدوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ میاں نواز شریف 15 جنوری سے ملک میں انتخابی مہم کا بھرپور آغاز کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شرقپور کے قریب انتخابی مہم کے سلسلہ میں بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدوار میاں عبدالرؤف کے علاوہ رانا طاہر اقبال ملک، نوید محمود چوہان، چوہدری زبیر احمد، چوہدری شوکت حیات، ملک ندیم محمود چوہان کے علاوہ دیگر ار کان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا منشور ہی پاکستان کو بحرانی کیفیت سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اور عوام کو خوشحال اور ان کے مسائل کا حل کرنا ہے۔