افغانستان : ایک ملین ڈالر کی لاگت سے پلاسٹک بیگ بنانے کی فیکٹری قائم
کابل(نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے قصبے شیخ مصری میں ایک ایک ملین ڈالر کی لاگت سے پلاسٹ بوری بنانے کی فیکٹری قائم کیا ہے ، جس میں درجنوں افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔مذکورہ فیکٹری کے عہدیداروں نے بتایا کہ انہوں نے اس فیکٹری میں ایک ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر تقریباً ایک ہزار فلاسٹک بوریاں تیار کرتے ہیں۔مذکورہ قصبے کے کارخانوں کے انچارجز کا کہنا ہے کہ وہ پہلے بیرون ملک سے بوریاں منگواتے تھے لیکن اب ان کے لیے نہ صرف یہ سستا ہے؛ بلکہ سہولت کے ساتھ ان کو وقت پر پہنچتا ہے۔