نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم کرنا تشویشناک ہے:محمد آصف جٹ
لاہور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف نشتر ٹاؤن کے صدر، امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 127،پی پی 163 اور پی پی 162 محمد آصف جٹ نے کہا ہے کہ یہ کتنی افسوسناک اور تشویشناک بات ہے کہ ایک نامزد قومی مجرم نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم کردی گئی ہے جبکہ پاکستان کی سب بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف کا قائد عمران خان اور ملک کی مقبول ترین سیاسی شخصیت پابند سلاسل ہے۔ میاں نواز شریف اور قومی ہیرو عمران خان کیلئے الگ الگ قانون کیوں؟۔ عمران خان کو محلاتی سازشوں کا شکار کیوں بنایا جا رہا ہے۔ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کی غیر آئینی و جمہوری کوششیں کی جا رہی ہیں۔چند افراد کے سازشی مذموم عزائم کی وجہ سے پاکستانیوں کے حقیقی نمائندہ عمران خان کو سیاسی منظر نامے سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ جبکہ انتخابات سے پہلے سپر لاڈلہ کو کلیئر کردیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے امیدوارن کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔یہ کیسی لیول پلیئنگ فیلڈ ہے۔