• news

 2 مفرور اشتہاری ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار) نواں کوٹ پولیس نے اقبال ٹاؤن پولیس کو بیوی کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم عبدالمجید کو گرفتار کر لیا ہے۔مفرور ملزم عبدالمجید بیوی کے قتل کے مقدمہ میں 9 ماہ سے اقبال ٹاؤن پولیس کو مطلوب تھا۔ مناواں پولیس کو مطلوب مفرور ملزمہ اقراء  شہزادی کوگرفتار کیا ہے۔مفرور ملزمہ اقراء شہزادی 40 تولے سے زائد زیورات کی ڈکیتی کے مقدمہ میں مناواں پولیس کو ڈیڑھ سال سے مطلوب تھی۔

ای پیپر-دی نیشن